26 فروری ، 2015
ملتان........ملتان میں موٹرآئل کی دکان پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔سی سی ٹی وی وڈیو میں فائرنگ کے دوران بھگڈرمچنے کے مناظر واضح طورپر دیکھے جاسکتے ہیں۔وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معصوم شاہ روڈ پر واقع موٹرآئل کی دکان پر دونقاب پوش مسلح افراد داخل ہوئےاور مزاحمت پر ایک شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔فائرنگ سے دکان پر موجود دیگر افرادمیں خوف پھیل گیا اورافراتفری مچ گئی اور مسلح افراد کسی لوٹ مار کے بغیر فرار ہوگئے ،،زخمی شخص کو نشتراسپتال منتقل کردیاگیا۔