پاکستان
26 فروری ، 2015

عام انتخابات سےمتعلق تمام شکایات نمٹائی نہیں جاسکیں

عام انتخابات سےمتعلق تمام شکایات نمٹائی نہیں جاسکیں

اسلام آباد......2 بارتوسیع کےباوجوداب تک عام انتخابات سےمتعلق تمام شکایات نمٹائی نہیں جاسکیں اور الیکشن کمیشن نے ٹریبونل کی مدت میں تیسری بار توسیع پر غور شروع کردیا ہے۔ انتخابی دھاندلی سے متعلق شکایات تاحال نمٹائی نہیں جاسکیں ، الیکشن کمیشن کو ٹریبونلز کی مدت میں تیسری بار توسیع کرنی پڑر ہی ہے اور اس پر الیکشن کمیشن حکام نے کام شروع کردیا ہے۔ یہ الیکشن ٹریبونلز عام انتخابات دو ہزار تیرہ کی انتخابی دھاندلی سے متعلق شکایات کی سماعت کررہے ہیں۔ ان میں سب سےمشہور زمانہ این اے ایک سو بائیس لاہور کے حلقہ کی سماعت بھی شامل ہے جس میں عمران خان نے ن لیگ سے تعلق رکھنے والے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے ، اس کےعلاوہ بھی ملک میں دیگر ایسے متعدد حلقے ہیں جہاں انتخابی دھاندلی سے متعلق شکایات پر سماعتجاری ہے ، انتخابی دھاندلی کی شکایات پر سماعت کرنے والے الیکشن ٹریبونلز کی تعداد گیارہ ہے جن میں کم و بیش اسی فیصد کیسز پر کارروائی مکمل ہوچکی ہے۔

مزید خبریں :