پاکستان
26 فروری ، 2015

پشاور:انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا فیسوں میں اضافے کیخلاف مظاہرہ

 پشاور:انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن  کا فیسوں میں اضافے کیخلاف مظاہرہ

پشاور.......انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن نے یونیورسٹیزمیں فیسوں میں اضافے کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر ایک طالب علم پتلے کو آگ لگاتے ہوئے جھلس گیا۔ جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔پشاورکی جامعات میں فیسوں میں اضافے کے خلاف انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اور یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی۔ اس موقع پر مظاہرین طلبہ شیرشاہ سوری روڈ کو بند کرنے کےلئے پتلے کو آگ لگا رہے تھے ۔ کہ اس دوران ایک طالب علم آگ سے جھلس گیا۔ جسے فوری طورپرقریبی ریسکیو کے دفتر لے جایا گیا اور بعد میں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا ۔

مزید خبریں :