26 فروری ، 2015
لاہور .......لاہور میں ماڈل گرل عبیرہ کی موت کا معاملہ بدستور معمہ بنا ہوا ہے ،مقتولہ کی لاش کا بارہ روز تک پوسٹ مارٹم ہی نہ کیا گیا ۔ماڈلنگ کا شوق رکھنے والی بائیس سالہ مقتولہ عبیرہ کی لاش کا پوسٹ مارٹم بارہ روز تک نہ کیا گیا ، سست روی تھی یا کوئی اور وجہ ،تفتیش میں تاخیر کی وجہ ضرور بن گئی۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن رانا ایاز سلیم نے تفتیشی محمد جاوید اور انچارج شیخ اکمل کو معطل کر دیا ، کیس کی تفتیش اب ڈی ایس پی رینک کا افسر کرے گا ۔اب یہ تفتیش اسلام پورہ کے ڈی ایس پی مہر ممتاز کرینگے ۔کیس کی مثل ان کے حوالے کر دی گئی ہے۔عبیرہ کی لاش کی قبر کشائی کا ابھی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔لاش کو ایدھی کی جانب سے میانی صاحب قبرستان میں دفن کیا گیا تھا،قبرکشائی کے عدالتی فیصلے کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔