پاکستان
26 فروری ، 2015

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش و برفباری

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش و برفباری

کوئٹہ .....بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ دنوں بارشوں ا ور برف باری کے بعد سے صوبے کے بیشتر علاقوں میں پیدا ہونے والی شدید سرد کی لہر برقرار ہے۔وادی کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی4 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 2 روز قبل کوئٹہ،قلات،زیارت سمیت صوبے کے بیشتر شہروںمیں بارشوں اور چند مقامات پر برف باری کے بعد سے پیدا ہونے والی سری کی نئی لہر برقرار ہے اور آج بھی بیشتر شہروںمیں موسم شدید سرد ہے جبکہ بعض شمالی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے ریکارڈ کیا گیا ہے۔ موسمیات رپورٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی بلوچستان میں رات کے درجہ حرارت میں مزید 3 سے5 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی کا امکان ہے۔

مزید خبریں :