پاکستان
27 فروری ، 2015

گلگت جیل سےدہشتگردوں کو فرار کرانے میں اندر سے مدد شامل تھی

گلگت جیل سےدہشتگردوں کو فرار کرانے میں اندر سے مدد شامل تھی

گلگت ........ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گلگت جیل سے دہشت گردوں کو فرار کرانے میں اندر سے مدد شامل تھی۔ ابتدائی تفتیش یہ بھی پتا چلا ہے کہ دہشت گردوں کی بیرک میں تالے لگے ہوئے تھے پھر بھی وہ فرار ہو گئے،گلگت جیل کے اندر ایف سی، گلگت بلتستان اسکاؤٹس اورپولیس تعینات تھی۔تفتیش میں انکشاف ہوا کہ دہشت گردوں کو پستول بھی جیل کے اندر سے فراہم کی گئی، دہشت گردجیل کےاندرسےسیڑھیوں کےذریعےجیل کےاوپرمورچےپرپہنچے۔گلگت جیل کے عملے کے 10اہلکار اور 3سویلینز کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

مزید خبریں :