کھیل
28 فروری ، 2015

کیویز نے کینگروز کا بھرکس نکال دیا 151 رنز پر ڈھیر کردیا

 کیویز نے کینگروز کا بھرکس نکال دیا 151 رنز پر ڈھیر کردیا

آکلینڈ....... کیویز نے کینگروز کا بھرکس نکال دیا ۔151 رنز پر ڈھیر کردیا۔نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں 152 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے اب سے کچھ دیر قبل تک آٹھ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 79 رنز بنا لیے تھے۔آکلینڈ میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس آسٹریلیا نے جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ جو سود مند ثابت نہ ہوا ۔کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں کیویز نے گھر آئے کینگروز کی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑادیے۔ اپنرز ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے جارحانہ انداز میں بلے بازی کا آغاز کیا ۔لیکن پھر کچھ یوں ہوا جس کا کرکٹ شائقین نے سوچا بھی نہ تھا ۔ کیویز نے کینگروز کو ایک ایک کر کے زیر کرنا شروع کیا ۔ایک موقع پر آسٹریلیا کا صرف ایک کھلاڑی 80 رنز پر آؤٹ ہوا تھا لیکن پھر ٹرینٹ بولٹ نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے آسٹریلوی بلے بازوں کو شدید مشکلات میں ڈال دیا۔بولٹ نے 27 رنز کے عوض پانچ وکٹیں لیں جبکہ آسٹریلیا کے چھ بلے بازوں کا سکور د ہرے ہندسوں میں بھی نہ پہنچ سکا۔آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے ٹیم کو 30 رنز کا آغاز دیا جس کے بعد دوسری وکٹ کے لیے وارنر نے شین واٹسن کے ساتھ مل کر مزید 50 رنز بنائے۔اس کے بعد آسٹریلوی وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا اور ایک وقت وہ آیا کہ آسٹریلیا کے نو کھلاڑی صرف 106 رنز پر پویلین واپس جا چکے تھے۔تاہم اس موقع پر بریڈ ہیڈن نے 43 رنز کی اہم اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کی۔انھوں نے پیٹ کمنز کے ساتھ مل کر آخری وکٹ کے لیے 45 رنز کی شراکت قائم کی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے بولٹ کی پانچ وکٹوں کے علاوہ ٹم ساؤدی اور ڈینیئل ویٹوری نے دو، دو اور کوری اینڈرسن نے ایک وکٹ لی۔ دوسرا میچ بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان صبح ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوگا ۔

مزید خبریں :