28 فروری ، 2015
لاہور......لاہورہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کےانتخابات کےسلسلےمیں پولنگ کا عمل جاری ہے۔صدارت کیلئے عاصمہ جہانگیرگروپ کے امیدوارپیر مسعود چشتی اور حامد خان گروپ کے شاہد مقبول شیخ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔وکلاءاپنےامیدواروں کےحق میں ڈھول کے تھاپ بھنگڑے ڈال کر ماحول کو گرما رہےہیں۔لاہور ہائی کورٹ بار کےانتخابات کےسلسلے میں پولنگ کا عمل صبح9بجےشروع ہوا،جوشام5بجے تک جاری رہے گا۔ووٹر زبائیو میٹرک اور مینول طریقے سے ووٹ ڈال رہےہیں،19ہزارسےزائد وکلاء حقِ رائےدہی استعمال کرنےکے اہل ہیں۔صدارت کیلئے عاصمہ جہانگیر گروپ کےامیدوارپیر مسعود چشتی اور حامد خان گروپ کے شاہد مقبول شیخ کے درمیان مقابلہ ہے۔نائب صدر کے لیےعرفان عارف شیخ اور صوفیہ مسعود ،جبکہ سیکریٹری کے لیے سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کےبیٹے محمد احمد قیوم اورمیاں اصغر علی کےدرمیان مقابلہ ہے۔محمد احمد قیوم عاصمہ گروپ جہانگیر کے امیدوار ہیں۔پیپلز پارٹی صدارتی امیدواروں کی حمایت کےحوالےسےتقسیم ہے۔جبکہ مسلم لیگ ن عاصمہ جہانگیر گروپ کی حمایت کر رہی ہے۔بارمیں میلے کا سماں ہے،اور وکلاء اپنےامیدواروں کےحق میں نعرےبازی کرتے ہوئےڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال رہے ہیں۔