پاکستان
28 فروری ، 2015

لاہور ، ناز تھیٹر میں آتش زدگی ، عمارت کو شدید نقصان

لاہور ، ناز تھیٹر میں آتش زدگی ، عمارت کو شدید نقصان

لاہور ......لاہور میں نسبت روڈ پر واقع ناز تھیٹر میں آگ لگ گئی ۔آگ سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا ،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔لاہور کے معروف ناز تھیٹر میں بھڑک اٹھنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے ہال کے اندر اور باہرعمارت کو لپیٹ میں لے لیا ۔عمارت سے آگ کے شعلے اور دھوئیں کے بادل اٹھتے رہے۔اطلاع پر فائر بریگیڈ ،ریسکیو اور ایدھی فاؤنڈیشن کی امدادی ٹیمیں پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کوششوں میں لگ گئیں ۔اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد بھی جمع ہو گئی۔ڈیڑھ گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔آگ سے ہال کو شدید نقصان پہنچا ،ریسکیو حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ۔

مزید خبریں :