28 فروری ، 2015
گلگت .......گلگت کی ڈسٹرکٹ جیل سے فرار ہونے والے دو قیدیوں کی گرفتاری کےلئے سرچ آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے ۔دونوں قیدی سانحہ نانگا پربت حملے میں ملوث ہیں ۔جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو گلگت کی ڈسٹرکٹ جیل سےفرار ہونے والے دونوں قیدیوں کی گرفتاری کےلئے سرچ آپریشن آپریشن گزشتہ روز سے جاری ہے ۔رات کو پولیس نے دعوا کیا تھا کہ نواحی علاقے مناور میں دونوں مفرور قیدیوں کو گھیرے میں لےلیاگیا ہے ۔قیدیوں اور سیکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او زخمی بھی ہوگیا ۔ابھی تک دونوں قیدیوں کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں قیدی اس جگہ سے بھی فرار ہوگئے ہیں ۔مفرووں کی تلاش کےلئے علاقہ پڑی میں سرچ آپریشن جاری ہے۔