پاکستان
28 فروری ، 2015

پشاور:60 افغان باشندوں سمیت 100 سے زیادہ مشتبہ افراد گرفتار

 پشاور:60 افغان باشندوں سمیت 100 سے زیادہ مشتبہ افراد گرفتار

پشاور....... پشاورپولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 60 افغان باشندوں سمیت 100 سے زیادہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس حکام کے مطابق سرچ آُپریشنز سٹی، کینٹ اور رول سرکلز میں کئے گئے۔ آپریشن کے دوران مختلف علاقوں سے 60 افغان باشندوں کو چودہ فارن ایکٹ کے تحت گرفتارکیاگیا۔ جبکہ مطلوب ملزمان سمیت 100 سے زیادہ مشتبہ افراد کو حراست میں یاگیا۔ لاوڈ سپیکرایکٹ میں3 جبکہ جائیداد کے کوائف جمع نہ کرانے پر16 افراد کو حراست میں لیاگیا۔

مزید خبریں :