28 فروری ، 2015
راولپنڈی .......راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے سپر ٹینڈنٹ کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم ذکی الرحمان لکھوی کو اغوا کیس میں سیکورٹی وجوہات کی بنا پر عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکتا ۔اڈیالہ جیل حکام نے ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمان لکھوی کو اغواء کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان کی عدالت میں پیش کرنے سے معذرت کر لی ہے ۔ملزم کی عدالت میں عدم پیشی سے متعلق اڈیالہ جیل سپر ٹینڈنٹ نے رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دی جس کے مطابق ملزم کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اڈیالہ جیل سے عدالت پیش نہیں کیا جا سکتا ۔جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے گزشتہ سماعت پر ملزم کو عدالت پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ذکی الرحمان لکھوی پر اغوا کیس میں فرد جرم عائد ہونا تھی ،سماعت کچھ دیر میں ہو گی ۔