06 مارچ ، 2015
ینگون....... میانمار پولیس نے حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے 5 طالب علموں کو گرفتار کر لیا۔میانمار میں 200 سے زائد طلبا نے ایک ایسے مجوزہ قانون کے خلاف مظاہرے کیے، جس کے تحت تعلیم سے متعلق فیصلہ سازی کے متعدد اختیارات یونیورسٹی اور طلبا یونین کے بجائے حکومتی مشینری کے پاس چلے جائیں گے۔پولیس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے پانچ طالب علموں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں اس وقت عمل میں آئیں، جب طالب علموں نے ینگون کے ایک اقتصادی مرکز میں داخل ہونے کی کوشش کی۔