09 مارچ ، 2015
بیجنگ.......ساز و آوازکے سحرسےکون واقف نہیں لیکن اگر یہ سازو آواز۔حمدِ خداوندی کے لفظوں میں رچ بس جائے توروح پرور سماں بندھ جاتا ہے۔دیکھیے اور سُنیےثنائے خداوندی کے الفاظ اور چینی فنکاروں کا انداز۔ حسین لفظوں میں گُندھی اس خوبصورت حمد کو، بہت سے ثنا خوانوں نے اپنے انداز میں پیش کیاہے،یہ ذکر لاکھوں لوگوں کو اپنا گرویدہ کر لیتا ہے۔اِن چینی میوزیشنز کو سنیے!چینی فنکاروں نے اس حمد کو،اپنے انداز میں پیش کرکے لوگوں کا دل جیتنے کی کوشش کی ہے۔اِس پُر تاثیر ذکر کو جس نے بھی سنا، وہ اُن کے سحر میں آگیا۔