12 مارچ ، 2015
ایڈیلیڈ........پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل گروئن انجری کا شکار ہو گئے ہیں لیکن وہ پر امید ہیں کہ آئر لینڈ کے میچ سے پہلے فٹ ہو جائیں گے۔ایڈیلیڈ میں آج ہونے والے ٹریننگ سیشن میں عمر اکمل نے گروئن انجری کے باعث حصہ نہیں لیا ۔ورلڈ کپ کے ابتدائی چار میچز میں وکٹ کیپنگ کرنے والے عمر اکمل کا کہنا ہے کہ انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ۔احتیاط کے پیش نظر ٹریننگ نہیں کی ۔امید ہے جلد فٹ ہو جائیں گےاور آئر لینڈ کے خلاف میچ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔