دلچسپ و عجیب
04 مئی ، 2012

ملکہ الزبتھ کی ڈائمنڈجوبلی پربیکری کاانوکھاتحفہ

ملکہ الزبتھ کی ڈائمنڈجوبلی پربیکری کاانوکھاتحفہ

لندن. . . .برطانیہ کی ایک بیکری نے ملکہ الزبتھ کی تاجپوشی کو ساٹھ سال مکمل ہونے کی خوشی میں ایک انوکھا کیک تیار کررہی ہے۔ ملکہ کی ڈائمنڈجوبلی پر کونڈیٹر اینڈ کک بیکرز 3 ہزار ایک سو 20 کیکوں سے ملکہ کے چہرے کا پورٹریٹ تیار کر رہا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق مختلف رنگوں سے تیار کیے جانے والے اس کیک کا سائز 94 اسکوائر فٹ ہو گا جس میں ایک ہزار انڈے ،50کلو گھی،150 کلو چینی اور 36 کلو Marzipanشامل کیاجائیگا۔ بیکری انتظامیہ کے مطابق ملکہ کی ڈائمنڈ جوبلی سے تین یا چار دن پہلے یہ منفرد کیک تیار کرلیا جائے گا اور 3 جون کو اسے Battersea پارک میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا ۔ اس سلسلے میں پانچ سو کیکوں سے ملکہ کے چہرے کے پورٹریٹ والا ایک نمائشی کیک تیار کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :