14 مارچ ، 2015
آکلینڈ .....ورلڈ کپ گروپ بی کے میچ میں زمبابوے نے برینڈن ٹیلر کی شاندار سنچری کی بدولت 287رنز بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے اور بھارت کو لیگ میچ میں کامیابی کیلئے288رنز کا ہدف دیا ہے۔بھارتی کپتان دھونی نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔زمبابوے کے ابتدائی تین بلے باز 33کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد برینڈن ٹیلر اور شان ولیمز نے 93رنز کی شراکت قائم کی ،126کے مجموعی اسکور پر ولیمز 50رنز بناکر اشوین کا شکار بننےتو ٹیلر نے اروین کے ساتھ ملکر اسکور 41اوورز میں235رنز تک پہنچادیا اسی دوران انہوں نے اپنی سنچری بھی مکمل کی ،وہ 138رنز بناکر شرما کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔زمبابوے کی طرف اروین نے 27اور سکندر رضانے 28رنر بنائے اس کے علاوہ دیگر کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔بھارت کی طرف سے شرما ،یادوواور شامی نے 3،3وکٹیں حاصل کیں۔