15 مارچ ، 2015
اسلام آباد......... وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے لاہوردھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے اور خفیہ ایجنسیاں دہشت گردوں کا پیچھاکررہی ہیں، واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کراچی کی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کرتے ہوئے کہا کہ رینجرزکا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، کراچی کی صورت حال پہلے کی نسبت بہتر ہوئی ہے۔ سینیٹر پرویز رشید نے ایم کیو ایم کے قائد کی طرف سے قومی اداروں پر تنقید پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قائدین کو آئین اور قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے بیانات دینے چاہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کراچی آپریشن کے کپتان ہیں۔