پاکستان
17 مارچ ، 2015

دو مجرموں کو آج صبح کراچی سینٹرل جیل میں پھانسی دے دی گئی

دو مجرموں کو آج صبح کراچی سینٹرل جیل میں پھانسی دے دی گئی

کراچی..........کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والے دو مجرموں کو آج صبح کراچی سینٹرل جیل میں پھانسی دے دی گئی۔1998 میں کورنگی کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے شہری عبدالجبار کو قتل کرنے والے محمد فیصل اور محمد افضل کو کراچی سینٹرل جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔شہری کو قتل کرنے کے جرم میں انھیں 1999 میں خصوصی عدالت کی جانب سے سزائے موت سنائی گئی،جبکہ مجرموں کا تیسرا ساتھی کاشف 2006 میں سینٹرل جیل میں طبعی موت مرچکا ہے۔پھانسی سے پہلے فیصل اور افضل کا ڈاکٹروں کی ٹیم نے میڈیکل چیک اپ کیا اور ان کو صحت مند قرار دیا ۔ دونوں مجرموں کی والدہ آمینہ بیگم اور زینب بیگم نے سزائے موت روکنے کےلئے مقتول کے ورثاء سے صلح کو جواز بناتے ہوئے سپریم کورٹ میں سزائے موت کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ ، جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل سپریم کورٹَ کے تین رکنی بینچ نے درخواستیں سماعت کے بعد مسترد کر دیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ دہشت گردی قابل صلح جرم نہیں اور قانون میں اس جرم سے رعایت کی گنجائش نہیں ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دونوں مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے تھے۔ پھانسی کے بعد دونوں مجرموں کی لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔

مزید خبریں :