دلچسپ و عجیب
18 مارچ ، 2015

سونمیانی کے ساحل پر ہیمپک نسل کی ڈولفن زندہ پکڑی گئی

سونمیانی کے ساحل پر ہیمپک نسل کی ڈولفن زندہ پکڑی گئی

سونمیانی .......سونمیانی کے ساحل پر ہیمپک نسل کی ڈولفن زندہ پائی گئی۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کا کہنا ہے کہ سونمیانی کے ساحل پر ملنے والی ڈولفن کی لمبائی 5فٹ ہے۔ کراچی کے قریب ساحل پر سونمیانی کے ساحل پر ہیمپک نسل کی ڈولفن مچھیروں کے جال میں پھنس گئی، ملنے والی ڈولفن کی لمبائی 5 فٹ ہے۔ انڈوپیسیفک ہیمپک نسل کی نایاب ڈولفن کو مچھیروں نے واپس سمندر میں چھوڑ دیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آبی آلودگی کے سبب کراچی کے سمندر میں ڈولفن تقریبا ناپید ہو گئی ہیں، سونمیانی کے سمندر میں اب بھی 80کے قریب ڈولفن موجود ہیں۔

مزید خبریں :