کھیل
04 مئی ، 2012

گجرات میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا دوستانہ میچ ہلڑ بازی کا شکار

گجرات میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا دوستانہ میچ ہلڑ بازی کا شکار

گجرات … گجرات میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا دوستانہ میچ اس وقت ہلڑ بازی کا شکارہوگیا جب شائقین کرکٹ باوٴنڈر لائن کے اندر آکر بیٹھ گئے۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق گجرات کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی کرکٹرز کی ٹیموں میں دوستانہ میچ جاری تھا، شائقین کی بڑی تعداد میچ دیکھنے کیلئے آئی تھی اور نشستیں بھرنے کے بعد ان میں سے بڑی تعداد باوٴنڈری لائن کے اندر آکر بیٹھ گئی جس کے باعث کھلاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس نے کئی بار لاٹھی چارج کرکے میدان خالی کرایا تاہم شائقین ایک جگہ سے اٹھ کر دوسری جگہ بیٹھ جاتے جس کے باعث کھیل متاثر ہوا اور ایک موقع پر سینئر کھلاڑی گراوٴنڈ سے باہر چلے گئے جس کے بعد میچ ختم کردیا گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شائقین کی ہلڑ بازی کے باعث دوستانہ میچ ختم کردیا گیا ہے اور سینئر کھلاڑی گاڑیوں میں بیٹھ کر چلے گئے ہیں۔ میچ میں قومی کرکٹر کامران اکمل، عمر اکمل اور عمران نذیر سمیت دیگر شامل تھے۔

مزید خبریں :