24 مارچ ، 2015
پشاور......خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 30 مئی کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا ۔الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لیے 13 سے 17 اپریل تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکیں گے۔ 20 سے 25 اپریل تک کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کی جائے گی۔ 26 سے 28 اپریل تک اپیلیں کی جا سکیں گی جنہیں 4 مئی تک نمٹایا جائے گا۔5 مئی کو کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے جبکہ 6 مئی کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ خیبر پختونخوا میں 30 مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا اعلان 10 جون کو کیا جائے گا۔