05 مئی ، 2012
ممبئی… جنت ٹو نے شاندار اوپننگ کے ساتھ پہلے ہی دن 9 کروڑ کمالیے، پاکستان میں بھی شوز ہاوٴس فل رہے۔ جنت ٹو کا مرکزی کردار عمران ہاشمی کر رہے ہیں۔ فلم کے ڈائریکٹر نے فلم کی ریلیز سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ فلم عمران ہاشمی کے کیرئیر کی سب سے یادگار فلم ثابت ہوگی۔ڈائریکٹر کا دعویٰ صحیح ثابت ہوگا یا نہیں یہ تو اگلے چند روز میں پتہ چلے گا لیکن فلم نے پہلے روز باکس آفس پر ضرور کمال دکھادیا ہے۔ جیو نیٹ ورک کے اشتراک سے ریلیز ہونے والی اس فلم کے پاکستان میں بھی کامیابی سے نمائش جاری ہے۔