دنیا
28 مارچ ، 2015

سنگا پورکے بانی رہنما اورپہلے وزیراعظم لی کوآن یو کی آخری رسومات

سنگا پورکے بانی رہنما اورپہلے وزیراعظم لی کوآن یو کی آخری رسومات

سنگا پور.......سنگا پورکے بانی رہنما اورپہلے وزیراعظم لی کوآن یو کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔ دنیا بھر سے رہنما شرکت کریں گے۔سنگاپور کے بانی رہنما لی کوان یو کی آخری رسومات آج ادا کی جا رہی ہیں۔ اپنے رہنما کی آخری دیدار کے لیے ہزاروں افراد قطاروں میں کھڑے ہیں۔ اور انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ آخری رسومات کی سرکاری تقریب نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور میں ہوگی ۔ جس کے بعد پارلیمنٹ ہاوس کے احاطے میں ان کی تدفین ہو گی۔ جس میں دنیا بھر سے رہنما شرکت کریں گے۔سابق امریکی صدر بل کلنٹن، جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون، آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، انڈونیشین صدر جوکو ویدودو اور ملیشیا کے بادشاہ سلطان عبدالحلیم معظم شامل ہیں۔ سنگاپور کے پہلے وزیراعظم لی کوان یو 23مارچ کو 91 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے.

مزید خبریں :