28 مارچ ، 2015
غزہ..... 2014 فلسطینیوں کے لیے خونریز ترین سال تھا۔ اقوام متحدہ کے مطابق 1967 کے بعد سے سب سے زیادہ فلسطینی ہلاکتیں 2014 میں ہوئیں۔ غزہ پٹی میں 2014 میں 1500 سے زیادہ فلسطینی شہری جاں بحق اور 11 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ۔ 2014 میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں میں 550 سے زائد بچے شامل تھے۔ اقوام محتدہ کی خصوصی رپورٹ میں بتایا گیا کہ فلسطینی عوام کو اپنی جان، مال اور آزادی کے مسلسل خطرات کا سامنا ہے۔ 2014 میں بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک لاکھ تھی۔