پاکستان
28 مارچ ، 2015

سمندرپار بسنے والے پاکستانی اپنی قوم کے سفیر ہیں، شہبازشریف

سمندرپار بسنے والے پاکستانی اپنی قوم کے سفیر ہیں، شہبازشریف

لاہو ر......وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ سمندرپار بسنے والے پاکستانی ،،اپنی قوم کے سفیر ہیں، کا قومی معیشت کی مضبوطی میں ان کا کلیدی کردار ہے۔لاہو رمیں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے مسلم لیگ ن مشرق وسطیٰ کے صدر چودھری نورالحسن تنویر کی قیادت میں وفدنے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ کاکہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے آزاد ،خود مختار کمیشن قائم کردیا ہے۔کمیشن کے ساتھ ہر ضلعے میں کمیٹیاں بھی قائم کردی گئی ہیں۔اوورسیز پاکستانیوں کے وفد نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں حکومتی اقدامات کی تعریف کی۔

مزید خبریں :