پاکستان
28 مارچ ، 2015

تمام ملکوں کی سلامتی اور خود مختاری کا احترام ہونا چاہیے،ملیحہ لودھی

تمام ملکوں کی سلامتی اور خود مختاری  کا احترام ہونا چاہیے،ملیحہ لودھی

نیویارک.........اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے مشرق وسطیٰ کے حوالے سے کہا ہے کہ تمام ملکوں کی سلامتی اور خود مختاری کا احترام ہونا چاہیے۔فریقین میں مفاہمت ہی مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کی کلید ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اسلام کو بدنام کرنے کی سازشیں قابل تشویش ہیں۔اسلام محبت ، بھائی چارے ، برداشت اور انسانیت کا درس دیتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فریقین میں مفاہمت ہی مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کی کلید ہے۔علاقائی اور عالمی سطح پر امن کی کوششوں کو فروغ دیا جانا چاہیے۔

مزید خبریں :