28 مارچ ، 2015
پشاور ........پشاور میں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن سمیت 2 افراد کو قتل کردیا ۔پولیس کے مطابق حیات آباد فیز 1 میں طیب نامی شخص نے اپنے گھرمیں فائرنگ کرتے ہوئے اپنی بہن سمیت 2 افراد کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق طیب نے بیان رکارڈ کرایا ہے کہ اس نے اپنی بہن کو امیر زمان نامی شخص کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھ کر ان پر فائرنگ کردی جس سے دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے دونوں نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے بھجوا دیں اور واقعہ کی ایف آئی آر درج کردی۔