28 مارچ ، 2015
راولپنڈی.........منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ماڈل آیان علی کے والد نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کندھے پر گولی لگنے سے زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق انکی حالت خطرے سے باہر ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ماڈل آیان کے والد راجہ محمد حفیظ بیٹی آیان علی کی کسٹم عدالت میں پیشی کے حوالےسے گوجرخان سے پنڈی آ رہے تھے کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں آیان کے والد کے کندھے پر گولی لگی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔آیان علی کے والد کو ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔