28 مارچ ، 2015
پشاور........پشاور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2 اشتہاریوں سمیت 58 افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق پشاور شہر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے 2 مطلوب اشتہاری ملزمان سمیت 7 افغان باشندے اور 49 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، افغان باشندوں کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں جب کہ مشتبہ افراد سے تفتیش کی جارہی ہے۔