پاکستان
28 مارچ ، 2015

خیبر ایجنسی:وادی تیراہ میں فورسز کی کارروائی ، 15دہشتگرد ہلاک

خیبر ایجنسی:وادی تیراہ میں  فورسز کی کارروائی ، 15دہشتگرد  ہلاک

خیبر ایجنسی ...... خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 15دہشتگرد مارے گئے ۔دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی قبضے میں لے لیاگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں مستک کے مقام پر 30سے 35دہشتگرد ٹھکانہ بنارہےتھے ۔ سیکیورٹی فورسز کی کامیاب زمینی کارروائی میں 15دہشتگردہلاک ہوگئے ۔دہشتگرد اپنے دس ساتھیوں کی لاشیں اوراسلحہ چھوڑ کر فرارہوگئے۔دہشتگردوں کے خلاف اس اہم کارروائی میں تین سیکورٹی اہلکاربھی زخمی ہوئے۔

مزید خبریں :