پاکستان
30 مارچ ، 2015

جسٹس منظور ملک نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کاحلف اٹھالیا

جسٹس منظور ملک نے  چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ  کاحلف اٹھالیا

لاہور.......لاہور ہائی کور ٹ کے نامزد چیف جسٹس منظوراحمد ملک نے چیف جسٹس کے عہدے کاحلف اٹھالیا۔قائم مقام گورنرپنجاب رانامحمد اقبال نے ان سے گورنرہائوس میں پروقارتقریب میں حلف لیا۔وزیراعلی پنجاب شہبازشریف بھی تقریب میں شریک ہوئے۔چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ کی حلف برداری میں لاہور ہائی کورٹ کے جج صاحبان ،سپریم کورٹ اورہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے عہدیدار،اعلی عدالتی افسر ،وفاقی اورصوبائی لاافسروں ،ارکان اسمبلی اورکابینہ کےارکان نے بھی شرکت کی۔قائم مقام گورنراوروزیراعلی پنجاب نے نئے چیف جسٹس منظورملک کوعہدہ سنبھالنے کی مبارکباد دی۔ باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا۔چیف جسٹس منظورملک ہائی کورٹ پہنچے توجج صاحبان نے ان کااستقبال کیا ۔چیف جسٹس منظورملک نے جج صاحبان کے علاوہ سینئر عدالتی اسٹاف ملاقات کی۔

مزید خبریں :