پاکستان
30 مارچ ، 2015

یمن میں پاکستانی قیدیوں کی حوالگی کی درخواست کی ہے، مرزااختیاربیگ

 یمن میں پاکستانی قیدیوں کی حوالگی کی درخواست کی ہے، مرزااختیاربیگ

کراچی........یمن میں پاکستان کے اعزازی سفیر مرزا اختیار بیگ نے کہا ہے کہ یمنی حکومت سے وہاں موجود پاکستانی قیدیوں کو حوالے کرنے کی درخواست کی ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی میں میڈیا سے بات چیت میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یمن کی جیلوں میں11پاکستانی قید ہیں جن میں سے 6 افرادکا تعلق بلوچستان،4 کا سندھ اور ایک کا خیبرپختونخوا سے ہے۔مرزا اختیاربیگ کا کہنا تھا کہ ان قیدیوں کو پاکستان کے حوالے کرنے کی درخواست یمنی حکومت سے کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :