پاکستان
30 مارچ ، 2015

پشاور میں پولیس پر حملہ، پولیس فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک،3فرار

پشاور میں پولیس پر حملہ، پولیس فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک،3فرار

پشاور.......پشاور میں نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس پر حملہ کیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک حملہ آور ہلاک ہو گیا جبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کے مطابق تھانہ پہاڑی پورہ کے گاوں پخہ غلام میں 4 نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس کی گشتی پارٹی پر اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی جس سے 1 حملہ آور ہلاک جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

مزید خبریں :