30 مارچ ، 2015
اسلام آباد.........قوم کی دعائیں اور کوششیں رنگ لے آئیں،جیو نیوزپاکستانیوں کی آواز بن گیا۔ یمن سے پانچ سوتین مسافر وطن پہنچ گئے۔110 مسافر کراچی ائیر پورٹ اتر گئے ۔ سبز ہلالی پرچم اٹھائے،کیا بچے کیا بڑے ،سب اپنی سرزمین پر خوشی سے نہال ہو گئے ۔پاکستان زندہ باد کے نعروں نےماحول گرمادیا۔یمن کے شہر الحدیدہ سے 502پاکستانیوں کو پی آئی اے کی خصو صی پر واز اتوار کی رات ساڑھے 11 بجے لے کر کراچی پہنچی ۔وطن پہنچتے ہی جناح ائیر پوٹ لاؤنج پاکستان زندہ بادکےنعروں سے گونج گئی ۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ ان پر جوکچھ گزرا،اپنےملک پہنچ کرسب بھول گئے ہیں ۔مسافروں نے کہاکہ جیونیوز ان کی آواربنا۔مسافروں کا کہنا تھا کہ یمن سے نکلنے کے لیے ان سے ہر ممکن تعاون کیا گیا۔مسافروں نے حکومت پاکستان کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ایئر پورٹ پر لاؤنج کے باہر مسافروں کے اہل خانہ نے اپنے پیاروں کا والہانہ استقبال کیا ۔وزیراعظم کی جانب سےیمن سےآنے والےپاکستانیوں کوگلدستے بھی پیش کیےگئے۔مسافروں کے استقبال کے لیے انسانی حقو ق کے رہنما انصار برنی اور ساجداحمد کی قیادت میں ایم کیوایم کاوفدبھی ایئرپورٹ پرموجود تھا۔