30 مارچ ، 2015
کوئٹہ.......کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں بلوچستان فیسٹیول کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ گورنر بلوچستان تقریب کے مہمان خصوصی ہیں۔کوئٹہ میں بلوچستان فیسٹیول کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر بلوچستان گورنر محمد خان اچکزئی اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ خصوصی بگی میں اسٹیڈیم پہنچے جہاں باقاعدہ تقریب کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تقریب میں وزراء اراکین اسمبلی اور معتبرین کی بڑی تعداد شریک تھی۔تقریب میں پاک فوج کے جوانوں نے ہیلی سے فلائی مارچ کا مظاہرہ کیا جبکہ روایتی فنکاروں نے اپنے فن کا بھی مطاہرہ کیا گیا۔