30 مارچ ، 2015
پشاور...... حیات آباد میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے کرنل طاہر عظیم کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کا اندراج دہشت گردی ایکٹ کے تحت کیا گیا۔ ایف آئی آر کرنل طاہر عظیم کے ہم زلف اسد شاہد نے درج کرائی۔رپورٹ کے مطابق کرنل طاہر عظیم سسرکے گھر ایک شادی کی تقریب میں شرکت کےلئےحیات آباد آئے تھے ۔ جہاں اباسین مارکیٹ میں نماز ظہر کے بعد جب وہ مسجد سے نکل رہے تھے عین اس وقت موٹرسائیکل پر سوار دوافراد نے ان پر فائرنگ کی ۔جس سے کرنل طاہر عظیم شدید زخمی ہوئے۔ اوراسپتال پہنچنے سے قبل راستے ہی میں جاں بحق ہو گئے ۔کرنل طاہر عظیم کامقدمہ انسداد دھشت گردی تھانے میں درج کیا گیا۔