دنیا
30 مارچ ، 2015

یمن سےاپنے شہریوںکی واپسی کیلئے چین اور بھارت کی کوششیں تیز

 یمن سےاپنے شہریوںکی واپسی کیلئے چین اور بھارت کی کوششیں تیز

بیجنگ/نئی دہلی......یمن میں سعودی عرب اور اتحادیوں کی فضائی کارروائیاں جاری ہیں،پاکستان کے ساتھ ، چین اور بھارت نے بھی یمن میں پھنسے اپنے شہریوںکی واپسی کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں ، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یمن کےدارالحکومت صنعا میں ایک بار پھر بمباری کاسلسلہ شروع کردیا گیا ہےاور آج پانچویں روز بھی دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں ، دوسری طرف مختلف ممالک یمن میں پھنسےاپنے شہریوں کے بحفاظت نکالنے کے لیےاقدامات کر رہے ہیں،بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہناہے کہ بھارت اپنے 500شہریوں کی جلد ازجلد واپسی کیلئے فضائی،زمینی اور بحری راستے استعمال کرر ہا ہے،صنعاسےگذشتہ روزبھی 80بھارتی شہریوںکو نکالاگیا تھا ،سمندر ی راستے سے شہریوں کے انخلا کیلئے بحری جہاز بھیجا جارہا ہے،جبکہ بھارتی ایئرلائن کا ایک طیارہ صنعا جانے کیلئے مسقط میں کلیئرنس ملنے کا منتظر ہے ،چین کی وزارت خارجہ کے مطابق 122 شہریوں پر مشتمل پہلا گروپ یمن سے بحفاظت افریقی ملک جبوتی روانہ ہوگیا ہے، جبکہ یمن میں پھنسے چین کے مزید 500 شہریوں کیلئے تین بحری جہاز روانہ کر دیئےگئے ہیں۔

مزید خبریں :