پاکستان
05 مئی ، 2012

اقوام متحدہ کے تحت ریفرنڈم سے بلوچستان کو آزادی دی جا سکتی ہے،جمیل بگٹی

 اقوام متحدہ کے تحت ریفرنڈم سے بلوچستان کو آزادی دی جا سکتی ہے،جمیل بگٹی

کوئٹہ…نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے تحت ریفرنڈم کر واکر بلوچستان کو آزادی دی جا سکتی ہے،کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے کہا کہ اگر بھارت بلوچستان میں مداخلت کر رہا ہے تو وہ اپنے مفادارت کے لئے کر رہا ہے اس ،داخلت سے بلوچوں کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ ہزارہ برادری سے ہمارا کوئی تنازع نہیں، یہ تاثر دینا کہ بلوچستان میں فرقہ واریت کا مسئلہ ہے غلط ہے۔پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ بلوچ مخالف ہے، بندوق کی نوک پر امن قائم نہیں کیا جاسکتا،بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے صوبے کی نئی حد بندی کی جا سکتی ہے۔ڈیرہ غازی خان کو نئی حد بند کے تحت بلوچستان میں شامل کیا جائے ،امن کے آغاز کے لیے پہلے اغوا کیے گئے نوجوانوں کو چھوڑا جائے۔ جمیل اکبر بگٹی نے مزید کہا کہ ملک میں گورننس ختم ہوچکی، عدلیہ کے فیصلے بھی نہیں مانے جارہے،دنیا میں ایسا کہیں نہیں ہوتا جہاں وزیراعظم کو سزا ملے اور پھر حالات معمول کے مطابقہوجائیں، انہوں نے کراچی کے علاقے لیاری میں آپریشن قابل مذمت ہے۔

مزید خبریں :