پاکستان
31 مارچ ، 2015

قصور:کوٹ رادھا کشن میں میاں بیوی ہلاک،بیٹی شدیدزخمی

قصور:کوٹ رادھا کشن میں میاں بیوی ہلاک،بیٹی شدیدزخمی

قصور......قصورکےقصبےکوٹ رادھا کشن میں میاں بیوی کوہلاک اور ان کی بیٹی کو شدیدزخمی کردیاگیا ہے،خدشہ ہے کہ شوہر نے بیوی کو قتل اور بیٹی کو زخمی کرکےخودکشی کی ہے۔زخمی لڑکی کو لاہور کےاسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق کوٹ رادھا کشن کے گاؤں روسا کےایک گھر میں خاتون زرینہ کی لاش گھر کےصحن میں پڑی ملی،جس کی گردن پرگہرا زخم تھا،قریب ہی ایک درخت سےلٹکتی زرینہ کےشوہر لیاقت کی لاش ملی جبکہ کمرے میں ان کی 14سالہ بیٹی شدید زخمی حالت میں پڑی تھی،جس کے سر پرگہرا زخم آیاہے،لڑکی کولاہورکےاسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ہمسائیوں کےمطابق مقتول لیاقت مقامی فیکٹری میں کام کرتا تھااور میاں بیوی کےدرمیان ناچاقی رہتی تھی،خدشہ ہےکہ لیاقت نےبیوی کو قتل اور بیٹی کو زخمی کرکےخودکشی کی ہے۔پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کیلئےبھجوا کرمختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں :