01 اپریل ، 2015
کراچی......پی ٹی آئی راہنما عمران اسماعیل نے کہا ہےکہ کوئی پارٹی ضمنی انتخاب کو انا کا مسئلہ نہ بنائے،گورنر سندھ اور قائد ایم کیو ایم کے اقدامات کے شکر گزار ہیں،ان کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں ،گونر ہائوس کراچی میں متحدہ اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے مشترکہ اجلاس کے بعدمیڈیا سے گفتگو میںعمران اسماعیل نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں کہ کراچی میں خوف کی فضا ختم کی جائے،گورنر سندھ نے معاملات حل کرانیکی یقین دہانی کرائی ہے۔ایک سیٹ کی کوئی حیثیت نہیں،اسکو انا کا مسئلہ نہ بنایا جائے،چاہتے ہیں جو عوام منتخب کرے وہی اسمبلی میں جائے۔