دلچسپ و عجیب
03 اپریل ، 2015

تقریباً 50 فی صد امریکی اسمارٹ فون کے بغیر نہیں رہ سکتے

  تقریباً 50 فی صد امریکی اسمارٹ فون کے بغیر نہیں رہ سکتے

نیویارک.........موبائل فون انسانی زندگی کا لازمی حصہ بن چکا ہے۔امریکا میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والے 70 فی صد سے زیادہ صارفین کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فون ان کے لیے بہترین معاون ہے ۔ موبائل فون ، جو کبھی اسٹیٹس کی علامت سمجھا جاتا تھا ، آج زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے۔ امریکی ادارے پیو ریسرچ سینٹر کے سروے میں 46فیصد اسمارٹ فون صارفین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے فون کے بغیر نہیں رہ سکتے۔ تاہم 54فیصد صارفین کہتے ہیں کہ ان کے لیے اسمارٹ فون ناگزیر ضرورت نہیں۔ سروے کے دوران 3ہزار سے زیادہ صارفین سے آن لائن اور ای میل کے ذریعے موبائل فون کے استعمال، ضرورت اور اہمیت سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔ اعدادو شمار کے مطابق 70 فیصد افراد نے کہا کہ موبائل فون نے انہیں محدود کرنے کے بجائے آزادی دی ہے۔ 72فیصد صارفین نے کہا کہ ان کا اسمارٹ فون انہیں پریشان کرنے کے بجائے لوگوں سے منسلک کرنے کا ذریعہ ہے۔ 92فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ وہ اسمارٹ فون سے تنگ نہیں، بلکہ فون بہترین معاون ہے۔ لوگوں کے رویوں میں تقسیم اور بعض خامیوں کے باوجود صارفین کی اکثریت کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فون سے ان کی زندگی بہتر ہوئی ہے۔

مزید خبریں :