پاکستان
03 اپریل ، 2015

راولپنڈی میں دو منزلہ عمارت گرنے سے 8 افراد زخمی

راولپنڈی میں دو منزلہ عمارت گرنے سے 8 افراد زخمی

اولپنڈی .......راولپنڈی میں دومنزلہ عمارت گرنے سے 8افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ عمارت بارشوں اور خستہ حالی کے باعث گری۔ ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے چکلالہ پل کے قریب گرنے والی دومنزلہ عمارت کے نچلے حصے میں ہوٹل جبکہ دوسری منزل پر رہائشی کمرے تھے۔ ایس ایس پی آپریشنز کرامت ملک نے میڈیا کو بتایا کہ عمارت کے ملبے تلے دبے 8افراد کو نکال کر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیموں کی طرف سے عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔

مزید خبریں :