03 اپریل ، 2015
راچی.........کراچی میں انسداد گردی کی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کے الزام میں گرفتار ملزم شکیل عرف چھوٹا کو 14روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں گرفتار ملزم شکیل عرف چھوٹا کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے شکیل عرف چھوٹا سمیت حمید،شہزاد اور فاروق کو 14روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ ملزمان کو تھانہ پریڈی ٹاؤن کی حدود سے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔