پاکستان
03 اپریل ، 2015

ایپکس کمیٹی پنجاب کا اجلاس، ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ

ایپکس کمیٹی پنجاب کا اجلاس، ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ

لاہور.......لاہورمیں ایپکس کمیٹی پنجاب کے اجلاس میں دہشت گردی کےخلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کئے گئے اقدامات پر عمل درآمد کا جائزہ لیاگیا۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہناتھاکہ دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کو چن چن ختم کریں گے، سفاک درندوں کوکہیں سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں انسداد دہشت گردی کےلئے اقدامات پر اطمینان، اور نیشنل ایکشن پلان پر مزید مربوط اقدامات پر اتفاق کا اظہاکیاگیا۔ شرکاء نے صوبےمیں دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کےمکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت انسداد دہشت گردی کے اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہوررہےہیں، دہشت گردی اور فرقہ واریت کےخلاف کےخلاف پوری قوم یک سو ہے۔ اُن کا کہناتھاکہ دہشت گردی کےخلاف جنگ کے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستان کو محفوظ اور پرامن بنائیں گے، دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، اُن کے سہولت کاروں کو بھی چن چن کرختم کریں گے۔

مزید خبریں :