پاکستان
03 اپریل ، 2015

یمن سے آنیوالوں کا استقبال، ہاتھوں میں پھولوں کے ہار،آنکھوں میں آنسو

یمن سے آنیوالوں کا استقبال، ہاتھوں میں پھولوں کے ہار،آنکھوں میں آنسو

کراچی.........یمن میں پھنسے 45 پاکستانی پی آئی اے کی خصو صی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر خوشی کا سماں، کسی نے پھول نچھاور کئے، تو کسی نے آنسووں کے سچے موتی،آنے والے، پیاروں سے گلے ملے۔پی آئی اے کی خصو صی پر واز پی کے 7009 کے ذریعےیمن میں محصور 45 مسافروں کو لیے کر بذریعہ اسلام آباد کراچی پہنچی۔ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اپنے پیارو ں کو لینے کے لئے اہل خانہ بڑی تعداد میں پہنچے۔ کوئی پھول لایا تو کسی نے آنسوؤں کی مالا سے آنے والوں کا استقبال کیا۔ اُدھر وطن آنے والے خوش تو ہیں لیکن ساتھ ہی اپنے روزگار اور مستقبل کے حوالے سے فکر مند بھی۔جہاز کے پائلٹ کا کہنا تھا کہ وار زون میں جانے کا فیصلہ آسان نہیں تھا لیکن ایک طرف میرا خاندان تو دوسری جانب سیکڑوں پاکستانی، نہ جانے کا سوال ہی نہ تھا،گئے اور لیکر آئے۔ فضائی میزبانوں نے بھی اس خطرناک سفر کو قومی فریضہ سمجھا اور سارا وقت مسافروں کی دل جوئی کرتی اور حوصلے بڑھاتی رہیں۔ یمن سے اب تک 650 سے زائد محصور پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جاچکا ہے۔تاہم آنے والوں کا کہنا ہے کہ اب بھی یمنی جیل میں 12 اور دیگر علاقوں میں کئی پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :