04 اپریل ، 2015
مظفرگڑھ.........مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں پولیس اورڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ تحصیل علی پور کے علاقے سیت پورمیں پولیس نے ڈاکوؤں کے موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا توپولیس کےمطابق ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی۔فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ڈکیتی راہزنی کی کئی وارداتوں میں مطلوب جھگی جاکھا نامی ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔فرار ہونے والے ڈاکوؤں کاتعاقب جاری ہے۔