پاکستان
04 اپریل ، 2015

یمن: مکلا میں محصور ڈیڑھ سو سے زائد پاکستانیوں کی امیگریشن مکمل

یمن: مکلا میں محصور ڈیڑھ سو سے زائد پاکستانیوں کی امیگریشن مکمل

کراچی.........یمن میں مقیم 150 پاکستانی محصورین پاک بحریہ کے جہاز کے ذریعے آج کراچی پہنچے گے۔یمن کے شہر مکلا میں محصور ڈیڑھ سو سے زائد پاکستانیوں کی امیگریشن مکمل ہو گئی ہے۔ مکلا سے 50 کلومیٹر دور الشہر بندرگاہ پر محصورین کی بورڈنگ کا عمل جاری ہے۔پاک بحریہ کے جہاز اصلت کے ذریعے وطن واپسی کیلئے روانہ ہونگے۔یمن کے شہر الشہر کی بندرگاہ سے 150 کے قریب پاکستانی محصورین پاکستانی بحری جہاز سے آج براہ راست کراچی پہنچیں گے۔یمن میں سعودی عرب اور اتحادی ممالک کا آپریشن 10ویں روز میں داخل ہو گیا ہے ۔یمن میں اتحادی فوج کے فضائی آپریشن کے ساتھ مقامی جنگجوؤں اور حوثی باغیوں کے درمیان زمینی لڑائی جاری ہے ۔یمن کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے ، جو پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے ہوگا ۔دوسری جانب اتحادی افواج نے یمنی صدر کے محل کو باغیوں کے قبضے سے چھڑالیا ہے۔ القاعدہ کے جنگجوئوں نے ملٹری بیس سمیت کئی سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرلیا ہے ۔ المکلا میں بھی آرمی ہیڈکوارٹر کو باغیوں کے قبضے سے چھڑانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔سعودی فوج کے ترجمان بریگیڈیر جنرل احمد اسیری کا کہنا ہے کہ ہمیں آپریشن کے مقاصد حاصل ہو رہے ہیں ۔باغیوں کے خلاف فضائی حملے جاری رہیں گے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ عرب اتحادی طیارے بمباری کے لیے یمن کے سرحد کے قریب سعودی ایئر بیس استعمال کر رہے ہیں ۔ اتحادی افواج کی جانب سے طیاروں کے ذریعے اسلحہ اور جنگی سامان ملنے کے بعد مقامی جنگجووں نے لڑائی تیز کردی ہے ۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق یمن کی سرحد پر فائرنگ سے مزید دو سعودی فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں ۔ جبکہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں سے جاری کشیدگی میں اب تک 5 سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 17 سو کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔یونیسف کا کہنا تھا کہ لڑائی کے دوران اب تک 62 بچے بھی لقمہ اجل بنے ہیں۔

مزید خبریں :