پاکستان
04 اپریل ، 2015

تھر پارکر: نامعلوم افراد نے دادا ،دادی اور پوتے کو قتل کر دیا

تھر پارکر: نامعلوم افراد نے دادا ،دادی اور پوتے کو قتل کر دیا

تھر پارکر.......تھر پارکر میں نگر پارکر کے نواحی گاؤں میں نامعلوم افراد نے دادا ،دادی اور پوتے کو قتل کر دیا ۔ملزمان وارادت کے بعد فرار ہو گئے۔پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔پولیس کے مطابق نگر پارکر کے دور دراز گاؤں وڈڑائی میں نامعلوم افراد نے سلاخوں کے وار کر کے ستر سالہ نیتو کولہی ،اسکی زوجہ شریمتی پتو اور انکے پندرہ سالہ پوتے کو قتل کر دیا۔واقعہ رات گئے پیش آیا جب نامعلوم افراد موٹر سائیکل پہ سوار ہو کر گاؤں پہنچے اور اپنے گھر میں سوئے ہوئے افراد کو سلاخوں کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔ واقعہ کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں :