04 اپریل ، 2015
رحیم یار خان ......رحیم یار خان میں شوہر نے اہل خانہ سے ملکر مبینہ طور پر تشدد کے بعد بیوی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس کےمطابق لیاقت پور میں مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی گئی خاتون کوثر پروین کے ورثہ نے بتایا ہے کہ اس کے شوہر عبدالرشید نے اپنے بھائی اور بہنوں کی مدد سے معمولی تلخ کلامی کے بعد پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ہے جس سے تشویشناک حالت میں شیخ زاید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ لڑکی کے ورثہ کے مطابق جب سے شادی ہوئی ہے۔ شوہر معمولی باتوں پر تشدد کا نشانہ بناتا رہا ہے۔پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے ما رہی ہے۔